Monday, 29 November 2021

Ghadeer mein...

 *سب کو خدا کے حکم سے روکا غدیر میں*
*پیغام پھر نبیؐ نے سنایا غدیر میں*

*بلّغ کا سر پہ باندھ کے سہرا غدیر میں*
*مولا بنا بتولؐ کا دولہا غدیر میں*

*گونجا علیؑ علیؑ کا جو نعرہ غدیر میں*
*چھوٹا بڑے بڑوں کا پسینہ غدیرمیں*

*بنجر دماغ و دل کو جو پانی کی چاہ تھی*
*صدیوں کا ابر ٹوٹ کے برسا غدیر میں*

*حیدرؑ کو دستِ مرسلِ اعظمؐ پہ دیکھ کر*
*تینوں پلید ہوگئے رسوا غدیر میں*

*یوسفؑ ترے جمال کی معراج دیکھتی*
*اے کاش ہوتی چشمِ زلیخا غدیر میں*

*مولا علیؑ کی شان میں احمدؐ کے رو برو*
*قنبر سنا رہے ہیں قصیدہ غدیر میں*

*حور و ملک ہوں یا ہوں رسولان ما سبق*
*چہرہ خوشی سے لال ہے سب کا غدیر میں*

*جگنو چمک رہے ہیں ولایت کے باغ میں*
*ہے بلبلِ ولا کا بسیرا غدیر میں*

*آنکھیں علیؑ کو دیکھ کے محوِ وضو رہیں*
*دل کر رہا تھا شکر کا سجدہ غدیر میں*

*مختا ر کل کے ھاتھ میں ایمان کل کا ھاتھ*
*دنیا نے دیکھا ایسا نظارہ غدیر میں* 

*صدیاں گئیں، ولایتِ مشکل کشا کے بعد*
*مہدیؔ کا دل ہے آج بھی ٹھہرا غدیر میں*

No comments:

Post a Comment

بی بی زینب سلام اللّٰہ علیہ ولادت مبارک

 عرش سے بن کے ولایت کی سفیرؐ آئی ہے لیلتہ القدر کے گھر، عیدِ غدیرؐ آئی ہے ظہور پُرنور پاک ثانیِ زہرا س مبارک  ولادت باسعادت " بنتِ علی ...