امام علی ع کو دیکھ کر فرمایا جان علی ! تم میری جان بن کر چلو " ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮ ! ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ " ﺃَﺑْﻨَﺎﺀﻧَﺎ " ﮨﯿﮟ "
عید مباہلہ ﭘﺮ ﺧﻄﯿﺐ ﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪ سید اظہر حسن زیدی مرحوم ﮐﮯ ﯾﺎﺩﮔﺎﺭ ﺍﻟﻔﺎﻅ
ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺹ پر آیہ مباہلہ نازل ہوئی
اے رسول ! کل جب عیسائیوں سے کے مقابلے میں مباہلہ کیلئے جاؤ تو
ﺃَﺑْﻨَﺎﺀﻧَﺎ - اپنے بیٹوں کو لے کر جانا
ﻭَﻧِﺴَﺎﺀﻧَﺎ - اپنی نساء کو لے کر جانا
ﻭَﺃَﻧﻔُﺴَﻨَﺎ - اپنی جان کو لے کر جانا
یہ آیت سنتے ہی بہت سے لوگوں نے سوچا کہ ہم میں سے کل کوئی بیٹا ، کوئی نساء اور کوئی جان بن کر جاۓ گا -
چنانچہ ساری رات مدینے کے بازار کھلے رہے ، حجامتیں ہوتی رہیں ، غسل ہوتے رہے ، کپڑے بدلتے رہے اور عطر لگتے رہے کہ کل ہم رسول اللہ ص کا بیٹا ، جان بن کر جائیں گے -
ﻧﻤﺎﺯ ﻓﺠﺮ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺹ ﻧﮯ نماز ﭘﮍﮬﺎئی اور ﻧﻤﺎﺯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺹ ﻧﮯ ﺁﯾﺖ
ﻓَﻘُﻞْ ﺗَﻌَﺎﻟَﻮْﺍ ﻧَﺪْﻉُ ﺃَﺑْﻨَﺎﺀَﻧَﺎ ﻭَﺃَﺑْﻨَﺎﺀَﻛُﻢْ ﻭَﻧِﺴَﺎﺀﻧَﺎ ﻭَﻧِﺴَﺎﺀﻛُﻢْ ﻭَﺃَﻧﻔُﺴَﻨَﺎ ﻭﺃَﻧﻔُﺴَﻜُﻢْ ﺛُﻢَّ ﻧَﺒْﺘَﻬِﻞْ ﻓَﻨَﺠْﻌَﻞ ﻟَّﻌْﻨَﺔَ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻋَﻠَﻰ ﺍﻟْﻜَﺎﺫِﺑِﻴﻦَ ﺁﻝ ﻋﻤﺮﺍﻥ آیت 60 - 61
ﭘﮍﮬﯽ تو ہر صف میں سے آواز آئی کہ قبلہ میں بھی حاضر ہوں ، میں بیٹا بن کر چلوں ؟
ﭘﮭﺮ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﻦ ﻉ ﺍﻭﺭ ﺍﻣﺎﻡ ﺣﺴﯿﻦ ﻉ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
حسن بیٹا ادھر آؤ ، حسین بیٹا تم بھی ادھر آؤ -
ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮ ! ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﮮ " ﺃَﺑْﻨَﺎﺀﻧَﺎ " ﮨﯿﮟ۔
ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ " ﮨﻢ ؟؟؟ "
ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﺹ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ " ﺗﻢ - - - " ﺍﺏ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ "
امام علی ع کو دیکھ کر فرمایا جان علی ! تم میری جان بن کر چلو -
رسول اللہ ص اپنی جان علی ، نساء فاطمہ الزہرہ س اور بیٹے حسنین ع کو لیکر میدان مباہلہ سے کامیاب ہو کر واپس گھر آۓ تو امام علی ع اور جناب سیدہ فاطمہ الزہرہ س بہت خوش تھے ، دونوں نے حسنین ع کو گھر آتے دیکھا تو تعظیم کیلئے اٹھ کھڑے ہوۓ تو حسنین ع نے عرض کی بابا جان! یہ کیا ہو رہا ہے ؟
امام علی و جناب فاطمہ س نے فرمایا بیٹے! آیت مباہلہ کے نازل ہونے سے پہلے تم دونوں ہمارے بیٹے تھے لیکن آیت کے بعد اب تم دونوں رسول اللہ ص کے بیٹے ہو ، فرزند رسول ص ہو ، اب قیامت تک تمہاری زیارت یہ کہہ کر پڑھی جاۓ گی
" ﺍﻟﺴَّﻼﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﻳﺎﺑْﻦَ ﺭَﺳُﻮﻝِ ﺍﻟﻠﻪ "
اس لیے تمہاری تعظیم ہم پر فرض ہے -
تمام اہل اسلام کو اسلام کی فتح ،
ﭘﻨﺠﺘﻦ ﭘﺎﮎ ﮐﮯ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﻨﺠﺘﻦ ﭘﺎﮎ کی فتح ، عید مباہلہ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﻮ -
No comments:
Post a Comment