Sunday, 9 February 2014

نعت رسول مقبول






"نعت رسول مقبول"
اذ قلم! جناب محسن نقوی صاحب"

الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے،
یہ دل کا نگرہے کہ مدینے کی فضا ہے، 

سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں،
کلیوں کے کٹوروں پہ تیرا نام لکھا ہے،

آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند،
لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے،

خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو،
مہتاب تیرا ریزہ نقشِ کف پا ہے،

ولیل تیرے سایہ گیسو کا تراشا،
ولعصر تیری نیم نگاہی کی ادا ہے،

رگ رگ نے سمیٹی ہے تیرے نام کی فریاد، 
جب جب بھی پریشان مجھے دنیا نے کیا ہے،

خالق نے قسم کھائی ہے اُس شہر اماں کی،
جس شہر کی گلیوں نے تجھے ورد کیا ہے،

اِک بار تیرا نقشِ قدم چوم لیا تھا،
اب تک یہ فلک شکر کے سجدے میں جھکا ہے،

سورج کو اُبھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی،
بے زر کو ابوزر تیری بخشش نے کیا ہے،

ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ،
عالم کا مقدر تیرے ہاھتوں پہ لکھا ہے،

اُترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں،
قرآن تیری خاطر ابھی مصروفِ ثنا ہے،

اب اور بیاں کیا ہوکسی سے تیری مدحت، 
یہ کم تو نہیں ہے کہ تو محبوبِِ خدا ہے،

اے گنبدِ خضرا کے مکین میری مدد کر،
یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سوا ہے،

بخشش تیری آٓنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے،
محسن تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے،

Friday, 7 February 2014

ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام

*اگر علی|ع| کی ولایت نہ ہو تو 'شمر' والی نماز بچتی ہے*

پہلا فقرہ ٹھیک ہے
"نماز پڑھنی چاہیے"
اگلا فقرہ بدمعاشی ہے!
"جی اسی نماز کے لیے تو امام حسین|ع| شہید ہوئے"

میں آپ کے پاس لندن آیا مجلس پڑھنے،آپ نے مجھےکشمیری چائے پیش کی،ایک مومن نے مجھے کشمیری چائے پیتے دیکھ لیا،اس نے دوسرے مومن سے پوچھا
"یہ ناصر عباس کیا کرنے آیا؟"
اس نے کہا"کشمیری چائے پینے"
اور اس نے مزید زور دیتے ہوئے کہا
"یہ کشمیری چائے بڑی قیمتی چیز ہے جسے پینے کے لیے ناصر عباس ملتان سے سفر کرکے لندن آگیا"
آپ اس کی بات مان لوگے؟
اس میں کوئی شک نہیں کہ میں نے کشمیری چائے پی!
لیکن میرا یہاں آنے کا اصل مقصد مجلس پڑھنا ہے!!

حسین|ع| نے نماز بچائی ہے!
لیکن حسین|ع| نے نماز ہی کو نہیں بچایا،نماز کو "بھی" بچایا!

نماز مدینے میں بھی بچ سکتی تھی!
حسین|ع| "علیا ولی اللہ" کو بچانے کے لیے آیا!
اب مولوی کہاں پھنسا ہوا ہے؟
"نماز میں "علیا ولی اللہ" آسکتا ہےکہ نہیں؟"
تجھے علی|ع| کی وسعتوں کا کیا پتہ؟
"علیا ولی اللہ" کا صدقہ نماز ہے!

شمر بے نماز نہیں تھا!!
نماز پڑھتا تھا،"علیا ولی اللہ" نہیں پڑھتا تھا!
یہ 9 لاکھ کا لشکر مسلمان تھا لیکن 2 گواہیوں والا!
تیسری گواہی کے قائل نہیں تھے ورنہ علی|ع| و حسین|ع| سے لڑنے نہ آتے!!!

خطیب العصر شہید علامہ ناصر عباس ملتان

Thursday, 30 January 2014

Naara e Haideri by Allama Nasir Abbas




*آل محمد|ص| کے دشمنوں کو اس بات پر بھی بڑا اعتراض ہے*


کہ ان کی مجلسوں میں 'نعرہ تکبیر' کی آواز آہستہ ہوتی ہے،'نعرہ رسالت' کی آواز آہستہ ہوتی ہے


لیکن جب 'نعرہ حیدری' لگتا ہے تو یہ 'اللہ اکبر'سے بھی


 'یا علی|ع|'اونچا کہتے ہیں،'یارسول اللہ|ص|' سے بھی 'یا


 علی |ع|' اونچا کہتے ہیں!


پتہ نہیں ان میں اتنا کرنٹ کہاں سے آجاتا ہے؟یہ علی|ع| کا نام اتنی طاقت سے کیوں لیتے ہیں؟


جو بندے گم سم ہوگئے ناصر عباس ان کے عقیدے کا ذمہ دار نہیں!!


ہم 'اللہ اکبر' آہستہ کہتے ہیں،اور کہنا بھی آہستہ چاہیے!


ہم'یارسول اللہ' آہستہ کہتے ہیں،اور کہنا بھی آہستہ چاہیے!


"ہم 'یا علی' اونچا کہتے ہیں،اور کہنا بھی اونچا چاہیے"


کیوں؟


اگر مقابلہ ہوتا توحید کے منکر سے،تو ہم 'اللہ اکبر' اونچا کہتے!


اگر مقابلہ ہوتا رسالت کے منکر سے،تو ہم 'یارسول اللہ' اونچا کہتے!


کیا کریں؟؟


مقابلہ ہی علی|ع| کی ولایت کے منکر سے ہے!!


اور

"علی|ع| کی ولایت باپ کی وراثت سے نہیں،ماں کی شرافت سے ملتی ہے"


شہید علامہ ناصر عباس ملتان


Sunday, 26 January 2014

Emaan e Abu talib by Irfan Haider Abidi






جب کتاب لکھیں گے
"یا نبی|ص| کا باپ کافر،یا علی |ع| کا باپ کافر"
اور کوئی موضوع نہیں ملتا؟؟

باقیوں کے باپ مسلمان تھے؟
میں کہتا ہوں اچھا ہوا ابوطالب|ع| نے کلمہ نہیں پڑھا!
کم از کم میں کہہ تو سکتا ہوں نا کہ میرا ابوطالب|ع| سورہ منافقون میں شامل نہیں!

میں نے ایک مولوی سے پوچھا کہ
"مولانا یہ قادیانی کافر ہیں؟"

کہنے لگے '100% کافر ہیں'
میں نے کہا 'مولانا آپ مسلمان ہیں؟'
کہنے لگے'بالکل 100% مسلمان'

میں نےکہا مولانا آپ کا کلمہ کیا ہے؟
کہنے لگے
"لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ"
میں نے کہا'قادیانیوں کا کلمہ کیا ہے؟"
کہنے لگے
"لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ"

میں نے کہا، کمال ہے!
یہ کلمہ آپ پڑھیں تو 100% مسلمان!
اور قادیانی پڑھیں تو100% کافر!
ایک ہی کلمہ ایک کو مسلمان بناتا ہے،ایک کو کافر بناتا ہے!

چلو 1400سال بعد تم نے ہماری فکر کو تسلیم کر لیا نا؟
کہ
"ضروری نہیں ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان ہو"

اور جس نے کلمہ نہیں پڑھا،ضروری نہیں کہ وہ کافر بھی ہو،مومن بھی ہوسکتا!

مذہب تبدیل کر دوں اپنا ،اگر کسی جھوٹی سے جھوٹی روایت کا بھی سہارا لیکر ثابت کردو کہ فرعون کی بیوی عاسیہ نے کلمہ پڑھا ہو!
وہ قرآن کی رو سے مومنہ ہے،اور جو اسے مومنہ نہ مانے وہ خود کافر ہے!

فرعون کے گھر میں رہتی ہے،پھر بھی مومنہ!
فرعون کے حرم میں ہے،پھر بھی مومنہ!
فرعون کا نمک کھاتی ہے،پھر بھی مومنہ!
کلمہ نہیں پڑھتی،پھر بھی مومنہ!

میں نے کہا ،مولانا یہ تو اپنے اپنے نصیب کی بات ہے،یہ تو اپنے اپنے خاندانی شجرہ نسب کی بات ہے!

"کچھ عورتیں فرعون کے گھر میں رہ کر بھی مومنہ ہیں،
کچھ عورتیں نبی کے گھر میں رہ کر بھی کافرہ ہیں"

وکیل ابوطالب|ع| شہید علامہ عرفان حیدر عابدی



Tuesday, 7 January 2014

Aj shabir pe kya aalam-e-tanhai hai


Aj shabbir pe kya aalam-e-tanhayi hai
Na hai beta na bhatija na koi bhai hai
 
آج شبیر پہ کیا عالمِ تنہائی ہے
نہ ہے بیٹا نہ بھتیجا نہ کوئی بھائی ہے
 
Koi sayyed ka nahin - aah bachanay wala
Pyaas main koi nahin - pani pilaanay wala
Ab to abbas ki bhi - khatm wo saqqaayee hai
 
کوئی سید کا نہیں، آہ بچانے والا
پیاس میں کوئی نہیں، پانی پلانے والا
اب تو عباس کی بھی، ختم وہ سقائی ہے
 
Paaon har baar rak a - bon say nikal jatay hain
Ya ali kehti hain zainab to sambhal jatay hain
Ye samaa dekh kay abbas ki yaad ayi hai
 
پاؤں ہر بار رکابوں سے نکل جاتے ہیں
یا علی کہتی ہیں زینب تو سنبھل جاتی ہیں
یہ سماء دیکھ کے عباس کی یاد آئی ہے
 
Barchhiyan khatay chalay jatay hain talwaron mein
Maar lo pyasay ko hai shor sitamgaaron mein
Maah-e zehra pay sitam ki ye ghata chhayi hai
 
برچھیاں کھاتے چلے جاتے ہیں تلواروں میں
مار لو پیاسے کو ہے شور ستمگاروں میں
ماہِ زہراء پہ ستم کی گھٹا چھائی ہے

Aisay aalam main bhi hai fikre haram sarwar ko
Haq say kartay hain duaaein ye utha kar sar ko
Aey khuda tere hawalay meri maan jayi hai
 
ایسے عالم میں بھی ہے فکرِ حرم سرور کو
حق سے کرتے ہیں دعائیں یہ اٹھا کر سر کو
اے خدا تیرے حوالے میری ماں جائی ہے
 
Choor zakhmon say hain aata hai jo sughra ka khayaal
Pyari beti say juda honay ka hota hai malaal
Ab sakina say bhi furqat ki ghari aayi hai
 
چُور زخموں سے ہیں آتا ہے جو صغرا کا خیال
پیاری بیٹی سے جدا ہونے کا ہوتا ہے ملال
اب سکینہ سے بھی فرقت کی گھڑی آئی ہے
 
Gird zahra-o-ali giriya kunan phirtay hain
Ghul hai ghoray say imaam-e dojahan girtay hain
Dasht main fatima zahra ki sada ayi hai
 
گرد زہراء و علی گریا کناں پھرتے ہیں
غل ہے گھوڑے سے امامِ دو جہاں گرتے ہیں
دشت میں فاطمه زہراء کی صدا آئی ہے
 
Gunjti hai ye sada ay mere beta shabbir
Maan bulati hai meri gohd main aja shabbir
Tujh say milnay ko madinay say ye maan aayi hai
 
گونجتی ہے یہ صدا اے میرے بیٹے شبیر
ماں بلاتی ہے میری گود میں آ جا شبیر
تجھ سے ملنے کو مدینے سے یہ ماں آئی ہے
 
Aye husain aaj bhi hum bhoolay nahin karbobala
Haan ye gham aur bhi ho jata hai us dam taza
Jab bhi kano main ay majid ye sada ayi hai
 
اے حسین ع آج بھی ہم بھولے نہیں کربوبلا
ہاں یہ غم اور بھی ہو جاتا ہے اس دم تازہ
جب بھی کانوں میں اے ماجد یہ صدا آتی ہے

بی بی زینب سلام اللّٰہ علیہ ولادت مبارک

 عرش سے بن کے ولایت کی سفیرؐ آئی ہے لیلتہ القدر کے گھر، عیدِ غدیرؐ آئی ہے ظہور پُرنور پاک ثانیِ زہرا س مبارک  ولادت باسعادت " بنتِ علی ...